10 Motivation Islamic quotes, Islamic thought,

10 Motivation Islamic quotes, 

Islamic thought,

Heart touching

 Islamic Quotes

Qasiwrites addiction


(2): اللّٰہ سبحان وتعالی ہر وقت اپنے بندے کی طرف متوجہ ہیں۔ کسی تاخیر کا مطلب یہ نہیں ہے۔ کہ اللّٰه سبحان وتعالی ہماری دعا سنتے نہیں ہیں۔ بلکہ بڑی خیر تو بڑے انتظار کے بعد ملتی ہے۔ جب تنگی چھو جائے، ضرر زندگی کو جکڑ لے۔ اور انسان کی ہمت و حوصلے بری طرح لرز جائیں۔ تب اللہ کی مدد قریب ہو جاتی ہے۔  اِس لیے بڑی خیر کے لیے بڑے صبر کو اختیار کرو۔  اور جلد بازی میں اجر کو ہر گز ضائع نہ کرو۔

❤‍🩹🌼💐(3)

دنیا کی ہر شے انسان کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ یہاں تک کے انسان دنیاوی کسی نعمت کے سبب تکلیف بھی اٹھاتا ہے۔ تو بدلے میں  گناہوں کی بخشش پاتا ہے۔ لیکن عجب ہے کہ انسان ساری نعمتوں سے فائدہ پا کر خود خود کو نقصان پہنچاتا ہے۔ کہ وہ اپنی ذات کو معصیت و گناہ کے راستوں پر چلا کر دنیا و آخرت میں ذلیل و رسواء اور خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جاتا ہے۔


(5)

: عمل جنت میں داخلے کا سبب ہے

 عمل کے بعد امید عمل سے نہیں رب کی رحمت سے ہی رکھنی ہے۔ لیکن بے عمل ہو کر جنت کی خواہش رکھنا شیطانی جھانسوں میں جینا ہے ۔ کیونکہ اللّٰه نے اگر بغیر مشقت کے جنت عطاء کرنی ہوتی تو نہ وہ انبیاء علیہم السلام کو بھیجتا نہ ہی کتابیں نازل کرتا اور نہ ہی انسان کو دنیا میں اتارتا ۔ یہ دنیا یہ زندگی اور یہ ھدایات دی ہی اس لیے گئی ہیں کہ آسان اپنے اعمال و انتخاب سے خود اپنی منزل کا تعین کرے۔ اور اس کے پاس اپنی منزل پر واویلا کرنے کو ظلم و جبر کی کوئی حجت باقی نہ رہے۔  

♥️❣️

(6): اپنے دلوں میں امید کے پھول کبھی مرجھانے نہ دو، کیونکہ تم اس رب کے بندے ہو جس کی قدرت سے کوئی شے باہر نہیں ہے۔♥️💐

(7): ان چیزوں کر خود پر حلال کرنا جن کو اللّٰه نے انسان کے لیے حرام کیا ہے۔ انسان کی زندگی کو توازن ، سکون اور ایمان سے خالی کر دیتا ہے۔ کیونکہ جس راستے کو اللّٰه نے بندے کے لیے جائز قرار نہیں دیا اس میں بندے کے لیے کبھی عافیت بھی نہیں رکھی۔ ایسے راستوں پر انسان بس ٹوٹتا ہے بکھرتا ہے تھکتا ہے اور منزل  کے حصول میں بھی پیچھے رہتا ہے۔ لہذا وہ رستے چھوڑ دیں جنہوں نے آپ سے آپ کے رب کا تعلق چھین لیا ہو۔


(9)

: لوگوں سے اجر کی امید نہ رکھو۔ ان کی طرف سے عزت ، محبت اور حوصلوں کی تشنگی خود میں برپا نہ کرو۔ کیونکہ لوگ تو مخلوق ہیں۔جبکہ  ہر چیز کا خالق اللّٰه ہے۔ جب تک خالق کسی خیر کی تقسیم کے لیے اپنا ہاتھ نہ کھولے تو وہ مخلوق کے ہاتھ سے ہم تک کیسے پہنچ سکتی ہے۔؟   مخلوق کا  حال محض اتنا  ہے کہ یہ  اپنے نفع پر بھی قادر نہیں ہے، تو یہ کسی اپنے جیسے کے نفع کا باعث کیسے بن سکتی ہے۔

♥️❣️

(10)

 جنت میں گھر چاہیے تو دوسروں سے  گفتگو کے وقت خود پر کنٹرول رکھیں کہ جھگڑے کی نوبت نہ آئے۔ جھوٹ سے اتنی کراہت رکھیں کہ مزاح میں بھی نہ بولنے پائیں۔  اخلاق کو نرم اور اچھا رکھیں۔ یعنی زبان سے دوسروں کے دلوں کو زخم لگانے سے باز رہیں۔ 💞 آمنہ جبیں ❤‍🩹💧


(11): استاد جی کہتے ہیں!

کہ صرف یہ سوچا کرو کہ میرے مستقبل کا لوگوں نے نہیں سوچنا بلکہ میرا مستقبل میرے رب نے سوچنا ہے۔ لہذا لوگ اس بارے میں بدگمان کریں تو انہیں ہر گز سر پہ سوار نہ کیا کرو۔

🌻♥️🫰🏻



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.