Islamic Achi batain in Urdu,
Islam ke Achi batain
Anmol moti,
Pyari batain
♥️♥️♥️
ہر وہ عمل جو انسان کے نفس کو اچھا لگتا ہے، لیکن اللّٰه کی نافرمانی پر مبنی ہے۔ اور انسان اس کے ارتکاب کے لیے دلچسپی رکھتا ہے۔ اسے جان لینا چاہیے کہ یہ شیطان کی طرف سے مزین کردہ جال ہے۔ وہ شیطان جو انسان کا بدترین دشمن ہے۔ جو سوائے شر کی اکساہٹوں کے انسان کو کچھ نہیں دے سکتا۔ اور جس کے قدموں کی پیروی انسان کو جہنم کے دروازے تک لے جانے والی ہے۔
♥️♥️♥️
:
”میں اپنے بندے کے میرے ساتھ گمان کے مطابق ہوتا ہوں"
جب شیطان یا لوگ آپ کو برے گمان کی طرف مائل کریں۔ آپ کے ذہن میں نقصان یا شر کے وسوسے پیدا کریں تو ان کا پیچھا کرنے کی بجائے اپنا گمان اللّٰه کی طرف لوٹا دیں، اور مت بھولیں انسان کے گمان کے ساتھ اللّٰه کی مدد و حمایت اور عطاء اِس پر اترتی ہے۔ جو قطرہ گمان کرے وہ قطرہ اور جو سمندر گمان کرے وہ سمندر پا لیتا ہے۔
♥️♥️♥️
لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ
'صرف بدبخت ہی (کے دل) سے رحم ختم کیاجاتاہے'
دل کی سختی رحم کے اٹھ جانے سے ہے۔ جس کے دل میں مہربان رہنے کے احساس نے قوت نہ پکڑی۔ وہ نہ خود کی بھلائی کر سکتا ہے دوسروں کے لیے فائدہ مند اور عافیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ کیونکہ جو دل میں ہو انسان وہی بانٹتا ہے۔ سخت دل سے سختی اور مہربان دل سے رحم پھوٹتا ہے۔
♥️♥️♥️
أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ بے شک اللہ نے جو کچھ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہے تمھاری خاطر مسخر کردیا۔
دنیا کی ہر شے انسان کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ یہاں تک کے انسان دنیاوی کسی نعمت کے سبب تکلیف بھی اٹھاتا ہے۔ تو بدلے میں گناہوں کی بخشش پاتا ہے۔ لیکن عجب ہے کہ انسان ساری نعمتوں سے فائدہ پا کر خود خود کو نقصان پہنچاتا ہے۔ کہ وہ اپنی ذات کو معصیت و گناہ کے راستوں پر چلا کر دنیا و آخرت میں ذلیل و رسواء اور خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جاتا ہے
♥️♥️♥️
: وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
اور کہو کہ اے میرے رب! تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے والا ہے۔
بخشش کے ساتھ ہی دنیاوی و اخروی سعادت جڑی ہے۔ جس کی زبان اور دل استغفار میں مشغول رہتا ہو، اس کی تمام مشکلیں سہل ہو جاتی ہیں۔ اور پھر وہ چاہے دنیاوی ہو یا اخروی کوئی بھی تنگی انسان پر باقی نہیں رہتی۔
♥️♥️♥️
خاموشی میں عافیت ہے۔ سو اپنی خاموشی اللّٰه سبحان وتعالی کے سوا کہیں نہ توڑو۔ اپنے غم اور دکھوں کو آواز صرف سجدے میں دو۔ کیونکہ ضبط کا ٹوٹنا اس کے آگے خوبصورت لگتا ہے۔ جو ہمارے صبر کے سفر سے واقف ہو۔
♥️♥️♥️
: گھر صالحیت سے آباد و خوشحال ہوتے ہیں۔
رشتوں میں مضبوطی ایمان سے آتی ہے۔ اور محبت کی تکمیل اخلاق سے ہوتی ہے۔ پس جب تم صالح ساتھی کو پا لو تو دنیا میں کچھ اور کبھی تلاش نہ کرنا۔
♥️♥️♥️
گناہ اور انسان کے درمیان حیا رکاوٹ بنتی ۔ جس نے حیا کے وصف کو پا لیا، تقوی اس کے دل میں داخل ہو جاتا ہے۔ یوں پھر وہ شخص وہاں ہر گز نہیں پایا جاتا جہاں اس کے رب نے اُسے روکا ہو۔ کیونکہ حیا کا سب سے اونچا درجہ اپنے رب سے حیا کرتے ہوئے گناہ سے بچ جانا ہے۔
♥️♥️♥️
: خوشیاں کبھی بھی دنیا اور اس کی آسائشوں میں نہیں ملتیں۔ خوشی تو رب کی رضا میں راضی رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔ خوشی اطمینان سے وابستہ ایک احساس ہے۔ اور اطمینان اللّٰہ کی رضا میں چاہتوں کو فنا کیے بنا ہر گز نہیں ملا کرتا۔
♥️♥️♥️
: تعجب ہے انسان پر کہ وہ جانتا ہے دنیا کا سفر قلیل اور آخرت کا سفر دوام پر مبنی ہے۔ باوجود اس کے وہ دنیا میں settle ہونے کے لیے بھاگ دوڑ کرتا ہے۔ اور آخرت کی settlement کو خالی امیدوں پر چھوڑ دیتا ہے۔ زندگی بھر خوبصورت گھر بنانے میں لگا دیتا ہے۔ اور سمجھتا ہے قبر کی خوبصورتی بس بنا محنت کے ہی مل جائے گی۔ شیطان نے کس قدر انسان کو دھوکے میں ڈال دیا کہ وہ جھوٹی امیدوں کو اپنی منزل بنا بیٹھتا ہے۔ ذرا اخروی زندگی کو دنیاوی زندگی پر قیاس تو کرو۔ کہ مچھر کے پر سے کم حثیت والی اس زندگی میں بغیر محنت کے کچھ نہیں ملتا ۔ تو پھر ہمیشہ کی آرام گاہیں بن محنت کے سکون دہ کیسے بن سکتی ہیں۔ ؟
♥️♥️♥️
زندگی میں کبھی بھی کسی بھی حالت میں بڑھتی عمر ,اموشنل بلیک میلنگ,خاندانی طعنے, معاشرے کا پریشر, چبھتے سوالات یا اکیلے رہ جانے کے خوف کے زیر اثر اس متعلق کوئی غلط فیصلہ نہ کریں کیونکہ یہ فقط آپ کا نہیں نسلوں کے بگڑنے یا سنورنے کا سوال ہے ....
اللہ آپ کی آنکھیں ٹھنڈی رکھیں آپ کو صالح ساتھی عطا فرمائے آپ کو اتنی خوشیاں عطا فرمائیں کہ آپ خوش ہوجائیں اور ہمیشہ قدردان محبت کرنے والے لوگوں کا ساتھ عطا فرمائیں آمین یارب العالمین
♥️♥️♥️
زندگی رب چاہی گزارو تو جنت میں من چاہا ملے گا۔ دنیا میں انسان اپنی مرضی کی زندگی پانے کے لیے دوڑتا ہے۔ آخر کار ناکام ہو کر مر جاتا ہے۔ حالانکہ وہ جانتا بھی ہے دنیا میں رب کے حکموں کے مطابق ہی جینا پڑے گا ۔ یہاں متقی اور غیر متقی کسی کو اختیار نہیں کہ وہ مرضی کا جیون پائے۔ یہ اختیار صرف اہل جنت کو دیا جائے گا۔ اور اس اختیار کے لیے آج خود کو بے اختیار مان کر رب کی تحویل میں دینا ہو گا۔
♥️♥️♥️
نیکیوں میں سبقت لے جانے والا اجر کا بہت بڑا حصہ پا لیتا ہے۔ ایک تو وہ اپنے عمل سے ثواب پاتا ہے۔ دوسرا دیگر لوگ جب اُس کی طرف دیکھ کر نیکی پر آتے ہیں تو اُس کا اجر بھی اپنے نامہ اعمال میں لکھوا لیتا ہے۔ لہذا ہر ایک کو چاہیے وہ نیکیوں میں اول آئے ۔
♥️♥️♥️
: عنقریب وہ ذات باری تعالیٰ؛ آپ کی سب دعائیں قبول فرما لے گی اور آپ کی ٹوٹے ،بکھرے وجود کو سمیٹ کر مضبوط بننے کی یہ کہانی؛ دوسروں کے لیے ایک امید بن جائے گی۔
♥️♥️♥️
دلوں کا امن ایمان سے ہے۔ پس اپنے قلب کی پریشانیوں ، غموں اور مایوسیوں کا حل اطاعت الٰہی میں تلاش کرو۔
♥️♥️♥️
(
: اگر انسان دنیا کے حصول میں خود کو خرچ کر دیے تو وہ ضائع ہے۔ انسان کی ذات beneficial تب بنتی ہے۔ جب وہ خود کو اللّٰه کی رضا پانے میں خرچ کرتا ہے۔
♥️♥️♥️
خوبصورت روحیں وہ ہوتی ہیں جو شوخ و چنچل نہیں بلکہ محبت و الفت کی قائل ہوں۔
اور محبت ہنگامے سے پرے کہیں آداب و اخلاق، عزت و احترام میں ڈھلے حیا کے ساتھ فطری رنگوں سے لذت اٹھانے کا عمل ہے
♥️♥️♥️
: میاں بیوی کو اپنی زندگی یوں گزارنی چاہیے کہ بڑھاپے میں پہنچ کر وہ ایک دوسرے سے کیے برتاؤ اور نبھا پہ مطمئن و خوش ہوں۔ اور ان کے دلوں میں ایک دوجے کے لیے ویسے ہی محبت ہو جیسے جوانی کے دنوں میں ہوا کرتی تھی۔
♥️♥️♥️
: جب تم اللّٰه کی رضا کے حصول میں سچے ہو۔ تو جان لو اللّٰه ہر موڑ پر تمھارے ساتھ ہے۔ وہ تمھیں کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ تمھارے دل کو ان راستوں ، لوگوں اور چیزوں سے الگ کرے گا۔ جہاں تم اس کی رضا کو کھو سکتے ہوئے۔ اور جہاں تمھارا ایمان مانند پڑتا ہوا وہ ان تمام منازل کو تمھارے ہدف سے دور رکھے گا۔
♥️♥️♥️
قبروں کو سجدہ گاہ بنانا، قبروں کو سجدہ کرنا، قبروں پر مساجد بنانا ، ان پر بیٹھنا ، قبر والوں سے مانگنا اور برکت کے حصول کے لیے قبروں کی تعظیم و تکریم کرنا ممنوع اور حرام ہے۔
♥️♥️♥️
فتنوں سے بچنے کی کوشش جاری رکھیں۔ قرآن و حدیث کے علم سے جڑیں ، باعمل بنین، توحید و شرک کا فرق واضح طور پر جانیں، دعائیں کریں۔ اور اپنے ایمان کی حفاظت کریں❤🩹
♥️♥️♥️
شرعی حدود کا خیال رکھیں ، لیکن خوبصورت لباس پہنیں، خوبصورت دکھیں اور خوبصورتی کا انتخاب کریں۔
♥️♥️♥️
اپنی ذات سے دوسروں کو عافیت میں رکھیں، کسی کو نظر نہ لگائیں ، کسی کو زبان و ہاتھ سے اذیت نہ دیں۔ پس اپنے آپ سے دوسروں کو آرام پہنچائیں
♥️♥️♥️
: کوشش تو ہر کوئی اپنی جگہ کرتا ہے،لیکن ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے ، جس سے لمحہ آگے یا پیچھے وہ کام تکمیل نہیں پا سکتا۔ اور انسانی کوششیں بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی کامیاب ہوتی ہیں۔ لہذا انسان کے لیے کوشش کے ساتھ صبر اور رضائے الٰہی میں راضی رہنا بے حد ضروری ہے۔
♥️♥️♥️