Islamic baatein in Urdu/ Achi baatein on image and text

Islamic baatein in 

Urdu/ Achi baatein on 

image and text

Islamic thought

Islamic Whatsapp status

Islamic quotes

Pyari Batain



: 🥀 *تمھارا ٹوٹنا کیوں ضروری تھا!*🥀

تمہارا ٹوٹنا ضروری تھا یہ بتانے کیلئے کہ اللّٰہ کے سوا تمہارا کوئی نہیں تم جس سے بھی اللّٰہ سے بڑھ کر امید لگاتے ہو اسی کے ہاتھوں توڑے جاتے ہو کیونکہ قرآن کبھی جھوٹ نہیں کہتا اور مکڑی کے جالوں سے بھی زیادہ کمزور ہوتے ہیں یہ دنیا کے سہارے بس تمہیں توڑنے کا مقصد تکلیف میں مبتلا کرنا نہیں بلکہ اپنے رب کی پہچان کروانا ہوتا ہے اور جب تم اپنے رب کی پہچان کر لیتے ہو تب تم اس کی رضا میں راضی رہنا بھی سیکھ لیتے ہو پھر وہ رب اپنی رضا میں راضی رہنے والوں کی رضا بھی ادھوری نہیں رہنے دیتا بس وقت کو تھوڑا وقت دو چیزیں واپس اپنی جگہ پر آہی جاتی ہیں

Islamic quotes, Islamic thought, Islamic baatein In Urdu image, Islamic achi batain, Islamic baatein with text, Achi baatein in Urdu, Zindagi ki achi batain in Urdu text, Islamic achi baatein In Urdu sms, Islamic Whatsapp status,
Islamic quotes


(3): *طنز کا کتنا ھی اچھا موقع کیوں نہ ھو کیسے ھی مزے کے الفاظ ھوں لیکن دل پر جبر کرکے طنز کے الفاظ روک لینے چاھئے ۔۔۔دل میں تنگی کا احساس تو ھو گا لیکن کسی دوسرے کا دل ٹوٹنے سے بچ جائے گا ۔۔۔ایک لمحے کے لُطف کے لئے کسی دوسرے کا دل کیوں چھلنی کرنا ۔۔۔؟؟*

 *اسی طرح طنزیہ ھنسی سے بھی اجتناب کرنا چاھئے ۔۔۔معاشرے میں شائستگی ، تہذیب محبت اور رواداری کو فروغ دینا چاھئے ۔۔۔*

*اللّہ سبحان و تعالٰی ھمارے دلوں کو اطمینان اور حلاوت سے بھر دے گا ان شاء اللّہ ۔۔۔۔ !!!!!!*


(4): *"اللّٰه"* سے بڑھ کر آپ سے

محبت کوئی نہیں کر سکتا...!!

نہ اس کی طرح 

کوئی آپ کو سمجھ سکتا ہے...!!

نہ اس جیسی کسی کی عطا ہے...!!

نہ اس جیسا کوئی

آپ کا مان بھرم رکھ سکتا ہے....!!

اِس لیے *"اللّٰهﷻ"* کے فرمانبردار بندے بن جاؤ 

*"اللّٰه تعالیٰ"* کے لاڈلے بن جاؤ....!!

یاد رکھو *"اللّٰه"* بڑے پیار سے اپنے 

لاڈلوں کو ہر راستہ عبور کرواتا ہے....!! 🌹💞باتوں سے تو ہر شخص فرشتہ لگتا ہے

(6): اپنـــی بیٹـــیوں کـــو ایــــک حــــد 

تــــک آزادی ضــــرور دیــــں.

 انہـــیں 

اپــنے پــاؤں پــر کھـــڑا ہـونے دیـــں 

لیــکن پـــاؤں میــں جوتــیاں تربیــت 

کـی پہنــائیں.

 ادب تمــیز اچــھے بــرے 

کـــی پہــچان اســلامی اقــدار ســـے 

روشـــناس کــروانا.

 یـــہ ســـب مــاؤں 

کــی زمـــہ داری ہـے صــرف دنــیا کـــی 

تعلیـــم اور فیـــشن میــں آگــے بــڑھنے 

دینـــا تــربیت نہــیں کہـــلاتا.

 ہــر بیٹــی 

مـــاں کا عکـــس ہـــوتی ہـــے الــلّٰـــہ 

نـــے یـــہ زمــہ داری مســلمان مــاؤں 

پـــر ڈالـــی ہـــے .

جہــاں مشــکل لــگے 

وہـــاں الـــلّٰــہ ســـے مـــدد مانــگیں...!

آپ کــی توفـــیق کـــے راســتے کھـــل 

جـــائے گـــے..!!❤️ 


ان شـــاء الـــلـــہ🌸

..💔🥀

(7): *ایک نصیحتـــــــــ* 


ہر مسلمان پر اپنی اپنی قدرت و طاقت کے مطابق 


 *«نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے »♥️🕋* 

کا فریضہ عائد کیا گیا ہے۔


  مگر اس معاملے میں مسلمان غفلت میں مبتلا ہیں.........!!!

⚠️

خود عمل کرنے کو کافی سمجھ بیٹھے ہیں ! 


اولاد اور گھر والے کچھ بھی کرتے رہے اس کی کوئی فکر نہیں !


(9): آسانی کا انتظار صبر وتحمل سے کرنا بھی عبادت ہے؛ کیونکہ آزمائش ہمیشہ نہیں رہتی!

(10): دنیا کا کوئی بھی قانون تعلقات کو بہتر نہیں بنا سکتا جب تک دلوں میں اللہ کا خوف نہ ہو۔

(11): امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

کتنا بے وقوف انسان ہے جو ایک گھڑی، یا ایک دن، یا ایک مدت کی لذت اور خواہشات کی خاطر،  آخرت کی ہمیشہ کی زندگی کا سودا کر دیتا ہے

(12): ہمارے رب نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اس کے بندے پر فیکٹ ہوں گے۔

اس نے کہا ہے کہ آدم کی اولاد میں سب گناہ کریں گے اور ان میں بہترین وہ ہوں گے جو اپنے گناہوں پہ تو بہ کرنے والے ہوں گے۔🥹ہیں۔

(14): دنیا کا کوئی بھی قانون تعلقات کو بہتر نہیں بنا سکتا جب تک دلوں میں اللہ کا خوف نہ ہو۔


استاذہ فرحت ہاشمی!



*جس طرح قرآن کی حفاظت غلاف کرتا ہے....✨*

*اسی طرح عورت کی حفاظت حجاب کرتا ہے...💯*

(16): "دنیا کے لوگ اِس کی بہترین چیز چکھے بغیر دنیا سے چلے گئے؛ عرض کیا گیا: اے أبو يحيى وہ کیا ہے؟

فرمایا: اللہ تعالیٰ کو پہچاننا!"

(17): جب زندگی کی تاریکیاں ہمیں ہر طرح سے گھیرتی ہیں، تو یاد رکھو: اللّٰه کا وعدہ ہے کہ ہر مشکل کے بعد ضرور آسانی آتی ہے۔ 

"ہر سانس کے ساتھ، ہر دم میں، اُمید کی شمع جلاؤ کیونکہ للہ 

 *اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا* 

بیشک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔

(سورت الشرح آیت 6)💛

(18): نیک اعمال ایک ندا ہوتے ہیں۔ رب کی فرمانبرداری ایک پکارکی مانند ہے۔ سو جب انسان نیک اعمال کرتا ہے تو رب کی رحمت و شفقت اور مدد اپنی طرف متوجہ پاتا ہے۔ 

(19): انسان کا اصل زیور علم اور اس علم سے اپنے اندر پیدا کی گئی صفات ہیں۔ ایسی صفات جو رب العالمین سے محبت کا اظہار بنیں۔ اور جن سے وہ اھل جنت والوں میں شامل ہو جائے۔ 

💐💚

(20): جسے عبادت کا شوق ہو۔ اسے چاہیے علم حاصل کرے۔ عبادت میں عروج و کمال علم کے بغیر نہیں آتا۔ اور جب تک عبادت صحیح طریقے یعنی اخلاص اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے  مزین نہ ہو۔ تب تک وہ قابل قبول نہیں ہوتی۔ اور یہ بھی خوب سمجھ لو کہ عبادت کی یہ شرائط علم کے بغیر پوری کرنا ناممکن بات ہے۔ 

💐💚(21): خاموش ہو جانا اور ضبط کر لینا انسان کو بہت سے گناہوں سے بچا لیتا ہے۔ کیونکہ زبان سے بڑھ کر گناہوں سے  انسان کو آلودہ کرنے والا عضو کوئی نہیں ہے۔ جب انسان اپنے کلام پر غور کرتا ہے۔ لفظوں کو ناپ تول کر کہتا ہے۔ اور ناگوار حالات میں صبر کے ذریعے سامنے والے کو مات دیتا ہے۔ تب وہ نیکیوں کی کثیر تعداد کے ساتھ رب کی رحمت و شفقت اور جنت جیسی عظیم نعمت کے قریب ہو جاتا ہے۔


💐(22): باقی ان شاءاللہ کل بھی کچھ باتیں کریں گے آج اتنی ہی تھیں۔

میری شہزادیوں!

آپ میرے ساتھ جڑی رہیے گا تربیت کے بہت سے اچھے سلسلے شروع کرنے ہیں ہم نے ان شاءاللہ

❣️💦

(23): ساری زندگی انسان دو رویوں کی آزمائش سے ہی گزرتا ہے۔ ایک مشکل میں اس کا صبر کیسا ہے۔ اور دوسرا آسانی اور خوشی میں شکر کی کیا کیفیت ہے۔ ان اچھے اور برے حالات سے لڑنے میں ہی انسان کی فلاح چھپی ہے۔ بشرطیکہ وہ ان حالات میں رب کی رضا والا رویہ اختیار کرے۔ 

💐💐💙(24): جب زندگی کی تاریکیاں ہمیں ہر طرح سے گھیرتی ہیں، تو یاد رکھو: اللہ کا وعدہ ہے کہ ہر مشکل کے بعد ضرور آسانی آتی ہے۔ 

"ہر سانس کے ساتھ، ہر دم میں، اُمید کی شمع جلاؤ، کیونکہ ہر 

گہری رات کے بعد صبح آتی ہے۔" الحمد للہ 

اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا

یشک ہر مشکل کے ساتھ آسانی5)

(25): شک و شہبات اور مایوسی دو ایسی باطنی بیماریاں ہیں جو انسان  کے ایمان کو ختم کر دیتی ہیں۔ انسان کے توحید سے پھرنے اور شرک میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اور بسا اوقات اِن برائیوں کی وجہ سے انسان کفر کی طرف متوجہ ہو کر  مرتد بھی ہو جاتا ہے۔ 


❤‍🩹💐(26): ایک مومن کی زندگی قرآن کے سوا کچھ نہیں ہوتی۔ اور یہ قرآن اُسے نہ کبھی تھکنے دیتا ہے۔ نہ گرنے دیتا ہے۔ اور نہ ہی اِس بے ثبات دنیا میں اکتاہٹ سے دوچار کرتا ہے۔ کیونکہ اصل زندگی کائنات میں نہیں ہے۔ بلکہ اصل زندگی قرآن کے اندر بستی ہے۔ جو اِس زندگی کو پا لیتا ہے وہ قرآن جیسے جہاں کو کبھی نہیں چھوڑتا جس نے اُسے جینا سکھایا ہوتا ہے۔ جس نے اسے رب کی پہنچان کروائی ہوتی ہے۔ اور جس نے اُسے اپنی ذات سے متعارف کروایا ہوتا ہے۔ ہاں قرآن مردہ دلوں کی زندگی ہے۔ یہ قرآن بہترین دوست اور یہ قرآن ہی ہمارا خوبصورت مقصد حیات ہے۔

 💐🌹(27): اسے اچھا لگتا تھا ہر ڈھلتی شام کو دیکھتے ہوئے رب کو یاد کرنا، اپنے جذبات کہنا اور ڈھیروں دعائیں کرنا، اسے محسوس ہوتا تھا کہ جب ہم مناظر کی مناسبت سے رب کی قدرت میں کھو کر اسے پکارتے ہیں تو ہماری پکار کو بڑی غور سے سنتا ہے۔ پس اسے ڈھلتی شام کے سائے ڈھلتی شام کا سورج، صاف آسمان پر گھروں کو لوٹتے پرندے اپنے رب کا پتہ دیتے تھے۔ اور وہ ان مناظر میں کھو کر اپنے ربسے ہم کلام ہوتی ، اور اپنا حال دل اس سے کہتی ہوئی رو پڑتی تھی، شاید کہ اسے اپنی زندگی کی وہ اختتامی شام یاد آجاتی تھی۔ کہ جب ایک دن وہ بھی ہمیشہ کے لیے ڈھل کر اپنے رب کے آگے پیش ہوگی۔

♥️💦(28): ایمان آزمائش کے ساتھ متصل ہے۔ جو ایمان لے آیا اُسے ضرور آزمایا جاتا ہے۔ اور ہر ایک کی آزمائش اس کے ایمان کے بقدر ہوتی ہے۔ زندگی کا ہر غم اور خوشی آزمائش ہے۔ ہر نعمت امتحان ہے۔ پس  ذہن نشین کر لو، کہ ان آزمائشوں میں کامیابی تبھی ممکن ہے جب رب کی اطاعت و فرمانبرداری کو ہر طرح کے حالات میں اول رکھا جائے۔ اور اُس کی رضامندی میں اپنی رضامندی شامل کر دی جائے۔

تدبر قرآن# سورت العنکبوت 

🌼

(32): مت بھولو کہ رب کے احکامات پر اعتراض کی جرات کرنے والا دل کی شقاوت و بدبختی اور بیماریوں میں مبتلاء ہو جاتا ہے، اِس لیے جب حق بات تمھارے سامنے بیان کی جائے تو اِسے فوری قبول کرو۔ کیونکہ حق کا مان لینا تکبر کی زد سے آزاد کرتا ہے۔ دلوں میں نرمی داخل ہوتی ہے۔ اور انسان کی اصلاح کا راستہ آسان ہو جاتا ہے۔ ۔  

💙💐(33): اللّٰہ کی سپردگی میں چلے جانے سے دفاع و جیت یقینی ہو جاتی ہے۔ لوگوں کے مقابلے میں اللّٰه انسان کا وکیل و مددگار بن جاتا ہے۔ اور انسان کے لیے آسانیوں کے راستے وہاں سے کھلتے ہیں جہاں سے اُسے گمان بھی نہیں ہوتا۔ لہذا درگزر کرو اور اپنے آپ کو رب کی پناہ میں دے کر ناگوار لگنے والی چیزوں سے آگے بڑھ جاؤ۔ 



(36): کوشش کریں آپ سے گناہ نہ ہو اگر گناہ ہو جائے تو دل میں سکون نہ ہو۔۔۔

اگر دل میں گناہ کے بعد بھی بےچینی نہیں ہے تو پھر دل زندہ نہیں ہے۔دل زندہ وہ ہیں جن میں اللہ کا خوف بستا ہے ان سے گناہ ہوبھی جائے تو وہ ڈر سے لرزتے رہتے ہیں۔




(38)

آج ایک بڑی پیاری بات پڑھی کہ 

“جب ہم اللہ تعالی کو یاد کرتے ہیں تو دراصل اللہ تعالی ہمیں یاد کر رہے ہوتے ہیں” یعنی یہ اللہ کی توفیق سے ہی ہوتا ہے سب، دلوں کا اللہ سے جڑنا اللہ کی رضا سے ہوتا ہے۔

(یہ سب ہمیں معلوم تو ہے ہی لیکن ہم انسان ہیں، ایسی یادہانی سے ہمارا ایمان اور یقین تازہ ہو جاتا ہے الحمداللہ)

*


 ہاں میں نیک لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی ، انہیں حقارت سے نہیں دیکھتی ، بوڑھی روح، بورنگ کہہ کر طنز نہیں کرتی۔۔۔ !! 

بلکہ انہیں دیکھ کر میرے دل میں ہلچل سی ہونے لگتی ہے کہ کاش میں بھی انکے جیسی نیک بن پاؤں, کاش اللّٰه مجھے بھی چن لے اپنے دین کی خدمت کےلیے۔۔۔ !! 

اور پتہ ہے ہمارے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ *"جو انسان جس سے محبت کرے گا قیامت کے دن وہ انہی کے ساتھ اٹھایا جاۓ گا."✨❤‍🩹*

تو بس میں اللّٰه کے نیک بندوں سے محبت کرتی ہوں۔۔۔ 

🍃🍃🌸🍃🍃🌸🍃🍃



💙💐🌼* ♥️🤍🌻

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.