Islamic Motivation quotes
Islamic thought
Islamic Whatsapp status
Achi baatein in Urdu with copy text
: Welcome to our page dedicated to providing you with a daily dose of Islamic motivation, thought-provoking quotes, and insightful wisdom in Urdu. Explore our collection of Islamic motivation quotes, delve into profound Islamic thought, and find meaningful Whatsapp status messages to inspire yourself and others. Discover a treasure trove of "Achi Baatein" (good words) in Urdu that you can easily copy and share to spread positivity and enlightenment among your loved ones. Join us on this journey of spiritual growth and reflection as we strive to enrich our lives with the teachings of Islam.
🌹🌹🌹🌹🌹
میں انہیں سب چیزوں پر عمل کی کوشش کرتی ہوں الحمدللہ
ایک بات رہ گئی جب آپ کو پتہ ہو نا آج کوئی کام ایکسٹرا ہے اس دن صبح زیادہ وقت سے اٹھیں۔
یعنی گھریلو خاتون کے لیے جیسے جس دن واشنگ مشین لگانی ہے اس دن میں ایک گھنٹہ پہلے اٹھے تا کہ وقت پورا آ سکے😅❣️
اپنےتمھیں تھام کر میں نے زندگی کا قرینہ پایا ہے
آرام سے وقت کاٹیں جب کوئی کام زائد آ جائے
🌹🌹🌹🌹🌹
: دعا کے بغیر انسان ایسا ہی ہے جیسے جسم کا روح کے بغیر ہونا، عبادت کی اصل دعا میں چھپی ہے۔ جس کا تعلق دعا سے رہتا ہے۔ اس کی عبادات آسان ، مقبول اور رب کے ہاں محبوب ہو جاتی ہیں۔ انسان دعا کے بغیر توفیق نہیں پا سکتا۔ اور توفیق مل جائے تو دعا کے بغیر قبولیت کا درجہ پانا مشکل ہے۔ اور دعا صرف لفظ نہیں ہوتے۔ دعا جذبات ، احساسات، نیک خواہشات، سوچ اور عمل بھی ہوتا ہے۔ جب انسان رب کے رنگ میں ڈھل جاتا ہے۔ تب اُس کا ہر عضو گو کہ دعا سے سرشار ہو جاتا ہے۔ دعا ایک لائف سٹائل بھی ہے۔ اور اس لائف سٹائل کا نام عاجزی ہے۔
💐❤🩹
🌹🌹🌹🌹🌹
: اللّٰہ سے تعلق بنانے کے لیے وہ تعلق ،امیدیں اور سہارے توڑنے پڑتے ہیں۔ جو دنیا سے وابستہ ہوں، جس میں انسان بندوں سے تعلق کے سبب رب کے حقوق کو پامال کرتا ہو۔ اللّٰه کی ناپسندیدہ مگر اپنی محبوب چیزوں کو ترک کرنا ہوتا ہے۔ اور بہت سی خواہشات سے دستبرداری سہنی پڑتی ہے۔ کیونکہ یہ دل جب دنیاوی طلب کے اعتبار سے ٹوٹتا ہے تبھی رب کے ہاں قابل قبول ہوتا ہے۔
💐❤🩹
🌹🌹🌹🌹🌹
دنیا کی ہر شے انسان کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ یہاں تک کے انسان دنیاوی کسی نعمت کے سبب تکلیف بھی اٹھاتا ہے۔ تو بدلے میں گناہوں کی بخشش پاتا ہے۔ لیکن عجب ہے کہ انسان ساری نعمتوں سے فائدہ پا کر خود خود کو نقصان پہنچاتا ہے۔ کہ وہ اپنی ذات کو معصیت و گناہ کے راستوں پر چلا کر دنیا و آخرت میں ذلیل و رسواء اور خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جاتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹
: شکر کی عادت اپنانے کے لیے غوروفکر کی عادت سے گزرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ غوروفکر کے بغیر نعمتیں محسوس نہیں ہوتیں۔ اور جب تک نعمتیں محسوس نہ ہوں تب تک شکر ادا کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس لیے کچھ وقت نکال کر اپنی سوچ و فکر کو اللّٰه کے انعامات و احسانات کو محسوس کرنے پر لگایا کریں۔
🌼💐
🌹🌹🌹🌹🌹
: خاموش ہو جانا اور ضبط کر لینا انسان کو بہت سے گناہوں سے بچا لیتا ہے۔ کیونکہ زبان سے بڑھ کر گناہوں سے انسان کو آلودہ کرنے والا عضو کوئی نہیں ہے۔ جب انسان اپنے کلام پر غور کرتا ہے۔ لفظوں کو ناپ تول کر کہتا ہے۔ اور ناگوار حالات میں صبر کے ذریعے سامنے والے کو مات دیتا ہے۔ تب وہ نیکیوں کی کثیر تعداد کے ساتھ رب کی رحمت و شفقت اور جنت جیسی عظیم نعمت کے قریب ہو جاتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹
: کھو جانے والی چیزوں پر وقت نہ لگاؤ۔ اللّٰه کی قسم! اس دنیا کی کوئی شے اس قابل نہیں کہ اس کے لیے اپنا وقت ،صلاحتیں اور عمر خرچ کر دی جائے۔ مت بھولو! سوائے علم و عمل کے راستوں کے ہر چیز کی کھپت زوال و پستی پانے والی ہے
🌹🌹🌹🌹🌹
: گھر صالحیت سے آباد و خوشحال ہوتے ہیں۔ رشتوں میں مضبوطی ایمان سے آتی ہے۔ اور محبت کی تکمیل اخلاق سے ہوتی ہے۔ پس جب تم صالح ساتھی کو پا لو تو دنیا میں کچھ اور کبھی تلاش نہ کرنا۔
💐❤🩹
🌹🌹🌹🌹🌹
] : اے میرے قلم!
تمھارے ہونے سے میری زندگی میں بہاریں ہیں۔
تمھیں تھام کر میں نے جینے کا سلیقہ پایا ہے۔
تمھارے ہونے سے ہی خلوت میں ہیں رنگ سارے
🌹🌹🌹🌹🌹
: ہم لوگ اپنا ظاہر تو لوگوں کے سامنے سنوار سکتے ہیں کریمیں لگا کر خوبصورت کپرے جوتے وغیرہ پہن کر مگر ہمارا باطن تب ہی سنوارا جا سکتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو سجدوں میں مصروف رکھیں اور کثرت سے حضور علیہ صلوت وسلام پر درودو سلام کے نظرانے پیش کرتے رہیں
🌹🌹🌹🌹🌹
⚡
*⭕ہماری زندگی کا ہر گزرتا دن ہمیں موت کے قریب لے کر جا رہا ہے...*
*
*سوچیے!*
*قبر، اندھیرا ہی اندھیرا، 1 دم سے آنکھوں کا کھلنا، کیا کیفیت ہو گی دل کی؟*
*تب ہمارے کوئی کام نہیں آئے گا، ہمارے بہت پیارے، عزیز ہمیں چھوڑ کر آ جائیں گے... کون کام آئے گا؟ صرف اپنے نیک اعمال♥️*
*لیکن اگر انکو بھی غیبت جیسے گناہ سے کسی اور کو دے دیے ہیں تو.... کہاں جائیں گے، کس کو پکاریں گے؟*🥺
*خدارا اپنی نیکیوں کو غنیمت جانیں... اپنے آپ سے عہد کر لیں کہ نہیں کرنی غیبت کچھ بھی ہو.. ان شاء اللہ*