Islamic Whatsapp status in Urdu
Islamic quotes"Welcome to our page, where spirituality meets the art of expression through words. Our focus is on enriching the hearts and souls of our readers with the profound beauty of Islamic teachings. Here, you will find an exquisite collection of Islamic WhatsApp statuses in Urdu, designed to reflect the depth and wisdom of Islamic teachings in every word. Dive into our carefully curated selection of Islamic quotes that resonate with the essence of faith, hope, and the endless love of Allah.
♥️♥️♥️
جو دنیا میں آزاد جینا چاہتا ہے، اسے چاہیے کہ خود کو ایک اللّٰه کا پابند رکھے۔ یہ ایک پابندی انسان کو accountable ( زمہ دار)
بناتی ہے۔
انسان اپنے ہر عمل ، ہر رویے یہاں تک کہ پوری زندگی تک کی فلاح و نکامی کی ذمہ داری اٹھا لیتا ہے۔ اور جب کوئی شخص ذمہ دار بن جائے،تو تب وہ اطاعت گزار بن جاتا ہے۔
♥️♥️♥️
: *آه! یہ فانی دنیا،*
بھول جانے والے لوگ،
ختم ہو جانے والی لذتیں،
مٹ جانے والے نام،
عارضی مسرتیں، وقتی خوشیاں ،
رک جانے والی سانسیں اور پھر
*كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت °*❤🩹
♥️♥️♥️
بچے ہر نظر آنے والی شے کہ بارے میں پوچھتے ہیں یہ کون ہے اور کیا ہے ۔ لیکن وہ کبھی یہ نہیں پوچھتے اللہ کون ہے۔ کیونکہ یہ تعارف تو خود والدین نے انہیں دینا ہوتا ہے۔ اگر اس ذات سے متعارف ہوئے بغیر بچے دنیا کی ہر چیز سے آشنائی حاصل کرتے رہیں تو ان کی تلاش کبھی بھی اطمینان اور تکمیل نہیں پاتی۔ چاہے پھر وہ بچے سے جوان اور جوان سے بوڑھے ہو جائیں ۔ ان کی جستجو کبھی نہیں مٹے گی، اس لیے اپنے بچوں کو بچپن میں فطرت کے ہر منظر سے رب کا تعارف دیں۔ کہ یہ اِنہیں مقصد حیات کی پہچان میں مددگار بنے گا۔
♥️♥️♥️
"دل کو بگاڑنے والی پانچ چیزیں ہیں:💔🔥
1: میل جول کی کثرت؛
2: پیٹ بھرنے میں لگے رہنا؛
3: اور نیند کی بہتات؛
4: اللہ کے سواء دوسروں سے تعلق مضبوط رکھنا؛
5: دنیوی آرزوئیں!"
♥️♥️♥️:
کسی کام کو کرنے کے لیے مومن کا عزم توکل علی اللہ کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ کیونکہ ارادوں کی تکمیل اللّٰہ کی مدد و حمایت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔ اِس طرح جو شخص اپنے عزم کے حصول میں سچے دل سے اللّٰه پر توکل کرتا ہے تو وہ اِس کی انجام دہی میں کامیاب رہتا ہے۔
♥️♥️♥️
: دنیا کا سب سے بڑا قطرہ وہ آنسو ہے جو رب کے آگے بہہ کر رحمتوں کو کھینچ لائے۔ اور سب سے حقیر قطرہ وہ آنسو ہےجو دنیا کے آگے نکل کر انسان کی پوری ذات کو بے وقعت و بے مول کر دے۔
♥️♥️♥️
: عورت جب نامحرم سے پردے میں رہتی ہے۔ تو اِس کے محرم کے آگے اِس کا حسن ہر بار نظر پڑتے مزید بڑھ جاتا ہے۔ کیونکہ پردہ حسن میں اضافے کا باعث ہے۔ اور بے پردگی حسن کو لے جاتی ہے۔ اور بے پردہ عورتیں اپنے محرم شوہر کے لیے کبھی بھی پُرکشش نہیں رہتیں ۔
♥️♥️♥️
تکالیف و آزمائشیں انسان میں عاجزی پیدا کرتی ہیں۔ انسان غرور و تکبر سے آزاد ہو کر رب کی بڑائی کے احساس میں یکسو ہو جاتا ہے ۔ اور اِس طرح مخلوق و محتاج ہونے کا احساس اِسے اپنے خالق کی طرف کھینچ لاتا ہے۔
♥️♥️♥️
انسان چاہے جتنی بھی ترقی کر لے اور خود کو جتنا بھی عقلمند کیوں نہ کہہ لے۔لیکن اگر وہ نماز نہیں پڑھتا تو وہ دنیا کا سب سے بے وقوف ترین انسان ہے۔
♥️♥️♥️
دعاؤں سے اپنا رشتہ نہ ختم نہ کرو۔ بلاشبہ دعا ایسا عمل ہے جس کے ذریعے سے گناہ گار پاک ہو جاتے ہیں۔ عبادت گزاروں کی عبادتیں تکمیل تک پہنچتی ہیں۔ مشکل میں پھنسے ہوؤں کو راستے نظر آتے ہیں۔ اور دکھی دلوں کو سکون ملتا ہے۔
♥️♥️♥️
()جو اللّٰه کی راہ میں کسی بھی طرح کی تگ و دو کر۔ اس کے لیے آسانیاں ضرور اترتی ہیں۔ اس کے بند راستے ہر صورت کھلتے ہیں۔ کیونکہ جو بھی کوئی نیک راہ اختیار کرتا ہے۔ تو اللّٰه تعالی اس کا مددگار بن جاتا ہے۔ انسان کو اس کام کے انجام دینے کی توفیق دیتا ہے۔ اور بھلائیاں مشکل کی گھاٹیوں سے گزار کر بھی اس تک پہنچا دیتا ہے۔ کیونکہ رب کے لیے کوشش کرنا بہت بڑا عمل ہے۔ جس میں وہ کبھی بندے کو تنہا نہیں چھوڑتا۔
♥️♥️♥️
anmol moti quotes in urdu, Islamic Whatsapp status
Islamic quotes, Beautiful Islamic Whatsapp status
30+ Dua ideas , Allah quotes, Islamic quotes, Muslim qasiwrites
Islamic thought, Anmol Heeray, Heart Touching Urdu Quotes, Golden words