Motivation Quotes in urdu/Islamic Whatsapp status


Motivation Quotes in urdu/Islamic Whatsapp status

⏰🌷

Explore a world of inspiration with our  page  "Motivation Quotes in Urdu/Islamic Whatsapp Status." Immerse yourself in uplifting quotes and Islamic wisdom, tailored for your daily motivation and WhatsApp status updates. Discover the power of positivity through the lens of Urdu language and Islamic teachings. Join us on a journey of encouragement and spiritual reflection.

💦💦💦💦💦💦💦

: بہت خوش قسمت ہوتے ہے وہ لوگ جنکو اللّٰہ جوانی میں ہی اپنے دین کی طرف بلائے ، اور یہ واقعی چُنے ہوئے لوگ ہوتے ہے، جب اللّٰہ سے رابطہ پکّا ہوجائے تو پھر وہ اپنے بندے کو خود اس دنیا کی رنگینیوں سے نکال دیتا ہے




‏"جِس نے اپنے وقت کی حفاظت اللّٰه کا ذکر، قرأتِ قرآن، نیک لوگوں کی ہم نشینی اور بُرے و غافلوں کی صحبت سے کنارہ کشی اختیار کر کے کی؛ اُس کا دل نرم و پاکیزہ ہو جائے گا!"



اپنے گذرے کل پر افسوس کرتے رہنے سے بہتر ہے کہ آپ ہر گذر رہے لمحے کو بہتر سے بہترین بناٸیں 

کام کے ساتھ ساتھ زبان اور دل سے اللہ اکبر پڑھتے رہٕیں



 آسانی کا انتظار صبر وتحمل سے کرنا بھی عبادت کیونکہ آزمائش ہمیشہ نہیں رہتی! دے۔



" اے ہمارے اللہ! ہم نے تیری عظمت کو حقیر جانتے ہوئے گناہ نہیں کیے بلکہ اے پروردگار ہم اپنی خواھشات کے ہاتھوں مارے گئے




پس جِس وقت دل کو مردہ محسوس کرو، تو اُس کو بس فرائض کی پابندی کرواؤ؛ پس جب اُس میں زندگی لوٹ آئے، تو اُسے نوافل کی پابندی کرواؤ!"



🌸

 بعض محبتیں صرف اللّٰه کی خاطر ہوتی ہ۔ 

کچھ لوگ صرف ہمیں اس لیے اچھے لگتے ہیں کہ وہ الله سے رابطے میں رہتے ہیں۔کچھ چہرے بس علم کی روشنیکی وجہ سے دلوں میں مقید ہو جاتے ہیں۔ اور کچھ صبتیں عمل صالح کی وجہ سے ہمارا مرکز بن جاتی ہیں۔ ہاں بس!کچھ تعلقات روح کے ہوتے ہیں جن کے نام نہیں ہوتے! لیکن ان میں پنہاں احساس بے شمار اور جذبات لاتعداد ہوتے ہیں۔ وہ دلوں میں اپنائیت کی اس منزل پر قیام پذیر ہوتے ہیں  جن کا احاطہ بھی زبان و بیان سے کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔



: نماز انسان کو اللّٰه کے قریب کرتی ہے۔ نماز سے رب کے ساتھ تعلق  اور امیدیں زندہ رہتی ہیں۔ نماز قائم کرنے سے انسان آزمائشوں میں  جینے کے لیے مضبوط رہتا ہے۔ نماز انسان کو ضبط نفس اور صبر سکھاتی ہے۔ اور نماز انسان کے پورے دین کو پختگی  اور استقامت عطا کرتی ہے۔ 




: حسد نہ کریں۔ اپنی زندگی پر مطمئن رہیں اور شکر کریں، کیونکہ سارا فضل اللّٰه کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جس کے لیے چاہتا ہے اپنا ہاتھ کھول دیتا ہے۔ انسان کا کسی کے لیے خرابی چاہنا سوائے انسان کی اپنی ذات کے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچاتا۔ کیونکہ اللّٰه نے جو جس کے لیے لکھ دیا ہے، اُسے چھیننے پر کوئی قادر نہیں ہو سکتا۔




: جب انسان نیکی کو اختیار کرتا ہے تو لازماً آزمایا جاتا ہے۔ پھر اِس آزمائش میں انسان کا رویہ ہی  اُسے نیکی پر استقامت اور بے ثباتی سے نوازتا ہے۔ اگر تو انسان آزمائش میں بھی نیکی کے ساتھ خلوص نیت سے چمٹ کر رہتا ہے۔ تو ثابت قدمی پاتا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس رویہ اختیار کرنے سے وہ استقامت ہار جاتا ہے۔




پس دین کے  طالب علم کا سودا سب سے اچھا ہے،کہ وہ علم کو اختیار کر کے کبھی خیر سے محروم نہیں رہتا۔ کیونکہ زمین و آسمان کی تمام مخلوقات اس طالب علم کے لیے  استغفار کرتی ہیں۔




انسان کی جمع پونجی میں ہر روز کا کثیر حصہ صدقہ جاریہ کا ہونا چاہیے۔ زندگی کب موت کی صورت میں ڈھل جائے کچھ پتہ نہیں ہے۔ یہ صدقہ جاریہ ہی ایک وراثت ہے جو مرنے کے بعد ہمیشہ فائدہ دیتی  ہے۔ پس جس نے اپنے پیچھے خیر کا ذخیرہ چھوڑنا ہو اُسے چاہیے اِس کے لیے  آج محنت کرے۔ 

💐💐* ♥️🤍🌻







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.